27 فروری، 2021، 4:58 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84245106
T T
0 Persons
ایرانی فضائیہ کا خطے پر مکمل آپریشنل کنٹرول ہے

تہران، ارنا- ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے ہمارا علاقے پر مکمل آپریشنل کنٹرول ہے اور اسلامی جمہوریہ کی فضائی طاقت خطے میں اس طرح ثابت ہوگئی ہے کہ کسی بھی فضائیہ کا لڑاکا یا کوئی اور، ہماری اجازت اور ہم آہنگی کے بغیر ملک کی فضائی حدود سے گزرنے کا حق نہیں رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "عزیز نصیرزادہ" نے آج بروز ہفتے کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی صلاحیتوں کو بڑھانے سے بین الاقوامی سطح پر ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا جس سے دشمنوں پر سیاسی مرضی مسلط کیا جا سکتا ہے اور ان پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے؛ اس سلسلے میں سازو سامان اور مصنوعات کی تیاری میں خودانحصاری، بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔

جنرل نصیر زادہ نے کہا کہ خطے کے ممالک اپنے آپ پر انحصار نہ کرکے اور غیر ملکی مشیروں کے ذریعہ فراہم کردہ غیر ملکی پائلٹوں اور ساز و سامان پر انحصار کرکے ایک بڑی اسٹریٹجک غلطی کرتے ہیں؛ کیونکہ نہ صرف وہ خود کفیل نہیں ہوں گے بلکہ طویل مدت میں، غیر ملکی افواج کو ان کے ملک کا دفاع کرنے کا کوئی حوصلہ نہیں ہوگا۔

ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ طاقتور ایئر فورس فضائی طاقت کا ایک حصہ ہے اور اسٹریٹجک اور سیاسی فضائی برتری کے لئے ملک کے تمام مختلف حصوں میں تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا علاقے پر مکمل آپریشنل کنٹرول ہے اور اسلامی جمہوریہ کی فضائی طاقت خطے میں اس طرح ثابت ہوگئی ہے کہ کسی بھی فضائیہ، چاہے لڑاکا ہو یا کوئی اور، ہماری اجازت اور ہم آہنگی کے بغیر ملک کی فضائی حدود سے گزرنے کا حق نہیں رکھتی ہے۔

جنرل نصیرزادہ نے ایرانی فضائیہ کی شہید ستاری یونیورسٹی کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی میں زبردست اہلکار تربیت کیے گئے ہیں اور ان کے عزم اور صلاحیتوں سے ہماری فضائیہ کی طاقت مثالی ہے اور ہمارا خطی اور غیر خطی حصوں میں اغیار کی سرگرمیوں پر مکمل کنٹرول ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .