عراق میں ایرانی مالی وسائل کی منتقلی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا

تہران، ارنا- ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراق کے تجارت بینک کے سربراہ اور ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ کے درمیان ایک ملاقات کے دوران، عراق میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے مالی وسائل اور ان کی منتقلی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس ملاقات میں ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ "عبدالناصر ہمتی" نے ان مالی وسائل کے استعمال کی جلد از جلد ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، اس اجلاس کے دوران، ایرانی مالی وسائل کے استعمال اور ان کی منتقلی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر عراق کے تجارت بینک کے سربراہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عراق میں ایرانی مالی وسائل سے کچھ ادائیگی کی گئی ہے اور ان مالی وسائل کے استعمال کے عمل میں مزید تیزی لانے کی کوشش ہو رہی ہے اور ایران کے ذریعے منظور کیے گئے مالی چینلز اور مختلف طریقوں سے ان مالی وسائل کا استعمال ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ایران اور عراق کے عہدیداروں نے گزشتہ مہینوں کے دوران، عراق میں موجود ایرانی وسائل پر عائد پابندیوں کو دور کرنے پر کئی بار مذاکرات کیے ہیں۔

ان مذاکرات کے مطابق، ایران سے عراق میں گیس کی برآمدات کی آمدنی تک ایران کی رسائی کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha