گزشتہ 10 مہینوں میں 15 پڑوسی ممالک کو ایران کی 30 ارب ڈالر کی برآمدات

تہران، ارنا – گزشتہ 10 مہینوں کے دوران ایران سے 15 ہمسایہ ممالک کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی شرح 55 ملین ٹن تک پہنچ گئی جبکہ ایران کو درآمدات کی شرح 14.4 ملین ٹن تھی۔

اس سال کے آغاز سے لے کر جنوری کے آخر تک ایران نے 15 ہمسائہ ممالک کو 55 ملین ٹن( 15 ارب اور 600 ملین ڈالر) نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی ہیں اور اسی عرصے میں بھی ایران کو برآمدات کی شرح 14.4  ملین ٹن ہے جس اور جن کی مالیت 14 بلین ڈالر ہے۔

ایران زمینی اور سمندری راستے کے ذریعے 15 ممالک کے ساتھ ہمسا‏ئہ ہے جن میں سے سات ممالک بشمول پاکستان ، افغانستان ، ترکمنستان ، جمہوریہ آذربائیجان ، آرمینیا ، ترکی اور عراق کی ایران کےساتھ مشترکہ زمینی سرحدیں ہیں اور آٹھ ممالک بشمول روس ، قازقستان ، کویت ، سعودی عرب ، قطر ، بحرین ، متحدہ عرب امارات اور عمان کی ایران کے ساتھ مشترک سمندری سرحدیں ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha