27 فروری، 2021 1:20 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84244778
0 Persons
چین سے کورونا ویکسین کی 250 ہزار ڈوز ملک میں داخل ہوگی

چین، ارنا- ایرانی اینٹی کرونا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین سینوفرم کی 250 ہزار ڈوز آج بروز ہفتہ ملک میں داخل ہوگی۔

یہ بات علیرضا رئیسی نے ہفتہ کے روز کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے چین سے کورونا ویکسین 'سینوفرم' کی 250 ہزار ڈوز کو خریدا ہے اور آج  یہ کھیپ ملک میں داخل ہو جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں بھارت جیسے ممالک سے  دیگر کورونا ویکسین اور ساتھ ہی کوویکس کی ٹوکری سے کورونا ویکسین درآمد کی جائے گی۔

رئیسی نے کہا کہ آج یا کل ، ہمیں کوویکس کی ٹوکری سے کورونا ویکسین کی 4.2 ملین ڈوز کی آمد کی تاریخ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

انہوں نے ملک میں یومیہ ٹیسٹ کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ تک پہنچ چکی ہے اور یہ مریضوں کی تیز تشخیص کیلیے کارآمد ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک ملک میں 615 ہزار اور 184 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 56 ہزار اور 899 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha