10 مہینوں میں اسٹیل انگوٹس کی برآمدات کا حجم 5.1 ملین ٹن تک پہنچ گیا

تہران، ارنا- رواں سال کے پہلے 10 مہینوں میں اسٹیل انگوٹس کی برآمدات 5 ملین اور 136 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں ، جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12  فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

گزشتہ سال کےپہلے10 مہینوں کے دوران میں اسٹیل انگوٹس کی برآمدات کی شرح 5 ملین اور 821 ٹن تھی جبکہ رواں سال کے پہلے 10 مہینوں میں اسٹیل انگوٹس( بلوم'(Bloom '، بلٹ 'billet' اور سلب ' Slab 'کی برآمدات کا حجم 5 ملین اور 136 ٹن تک پہنچ گیا ہے جس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اسٹیل انگوٹس کی برآمدات میں 12 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کو دنیا میں اسٹیل کی تیاری کے شعبے میں دسویں پوزیشن حاصل ہے اور 2025ء ملک میں سالانہ 55 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کی منصوبہ بندی کی  گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha