27 فروری، 2021 10:19 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84244398
0 Persons
ایران ماضی کی طرح شامی عوام کے ساتھ رہے گا: خطیب زدہ

تہران، ارنا - وزارت خارجہ کے ترجمان نے  کہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح معاشی تعمیر نو اور ثقافتی تعاون میں شامی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

یہ بات سعید خطیب زادہ جنہوں نے شام کے دورے پر ہے، شامی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ کی طرح شام کی بحالی اور ثقافتی تعاون میں شامی عوام اور حکومت کا ساتھ دیں گے۔

اس دورے کے دوران خطیب زادہ نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحان اور ثقافتی اور میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران شامی وزیر خارجہ نے ثقافت اور میڈیا کے میدان میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

خطیب زادہ نے شامی وزیر اطلاعات و ثقافت ، وزیر سائنس اور شام کی صدارتی مشیر ' بثینہ شعبان' کے ساتھ ملاقات کی۔

شامی عہدیداروں نے ان ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا کہ شامی عوام شام ایران کی حمایت کو کبھی نہیں فراموش کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha