ایران دنیا کی قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے: وینزویلا کے وزیر سیاحت

تہران، ارنا- وینزویلا کے وزیر سیاحت نے ایرانی قومی میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے اور ایران میں بے پناہ صلاحیتوں کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کی بڑی گنجائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران کے دورے پر آئے ہوئے "آلی پادرون" نے آج بروز جمعہ کو ایرانی قومی میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے 4 روزہ دورہ ایران کے موقع پر تہران، کرمان اور اصفہان میں سیاحتی دلچسبیوں اور ثقافتی اور تاریخی مقامات کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس موقع سے بخوبی فائدہ اٹھایا اور ایرانی حکومت اور عوام نے میری اچھی طرح سے میزبانی کی جس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وینزویلا کے وزیر سیاحت نے اپنے دورے ایران کے مقصد کو دوستانہ اور برادارانہ تعلقات کا فروغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاحتی شعبے میں تعاون کی دو یادداشتوں پر دستخط کیا گیا اور ٹور آپریٹرز نے وینزویلا سے ایران کا سفر بھی کیا اور ایرانی ٹور آپریٹرز سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے ایران میں بے پناہ سیاحتی صلاحیتوں بشمول ایرانی قومی میوزیم پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاحتی شعبے میں تعاون کے فروغ میں دلچسبی کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے ایرانی ٹور آپریٹرز کیجانب سے وینزویلا کو متنوع سیاحتی مقام کے طور پہچانے میں دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وینزویلا کے نجی شعبے سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے وزیر سیاحت 23 فروری کو ایران کے 4 روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی امور کے وزیر "علی اصغر مونسان" سے ملاقات کی اور تہران، کرمان اور اصفہان کے سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha