ایرانی بچوں کی ہیروشمیا میں منعقدہ بین الاقوامی امن پینٹنگ فیسٹیول میں اعلی کارکردگی

تہران۔ ارنا-  تہران میونسپلٹی سنٹر برائے بین الاقوامی تعلقات نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام میں جاپانی شہر ہیروشمیا میں منعقدہ  تیسرے امن پینٹنگ فیسٹیول میں ایرانی بچوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جاپان کے شہر ہیروشیما میں قائم پیس میئر آرگنائزیشن نے دنیا بھر کے شہروں میں قیام امن کی تعلیم کے سلسلے میں مسلسل تیسرے سال کیلئے بین الاقوامی امن پینٹگ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔

اس تنظیم کے ممبر ممالک سے 6 سے 15 سال کے بچوں کو ان مقابلوں میں شرکت کیلئے پُرامن شہر کے موضوع کیساتھ اپنے فن پارے پیش کرنے کی دعوت دی گئی جس میں 19 ممالک کے 99 شہروں نے حصہ لیا۔

جاپانی سیکریٹریٹ کے منتخب کردہ بین الاقوامی ججوں نے پوری دنیا سے جمع کرائی گئی پینٹنگز کا جائزہ لیا  اور 12 کاموں کو دنیا کے مختلف شہروں سے منتخب شدہ کاموں کے طور پر متعارف کرایا گیا جن میں پانچ ایرانی بچوں اور نوعمروں کے فن پارے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی امن پینٹگ فیسٹیول میں ایران سے "نگار غیبی"، "رکسانا رستمی"، " نرگس جہان بین"، "فاطمہ زہرا عسگری" اور " ایلیا افشارمند" کے فن پاروں کو منتخب کاموں کے طور پر چن لیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha