ایرانی علاقے محلات میں 114 ہزار 400 ڈالر سجاوٹی مچھلیوں کی برآمدات

خمین، ارنا- ایرانی صوبے مرکزی میں واقع علاقے محلات میں رواں سال کے دوران، 114 ہزار 400 ڈالر مختلف قسم سجاوٹی مچھلیوں کو برآمد کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار علاقے محلات کا ادارہ برائے صنعت، کان کنی اور تجارت کے سربراہ "رضا ملکی" نے جمعہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران، اس علاقے سے 78 ہزار مختلف قسم سجاوٹی مچھلیوں کی برآمدات ہوئی ہے۔

ملکی نے کہا کہ مچھلیوں کی کھیپوں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ آرمینیا، عراق، بھارت اور کویت بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال کے دوران، 136 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل سجاوٹی مچھیلوں اور ایکویریم کی لوازمات کو بیرون ملک برآمد کیا گیا ہے۔

ملکی نے کہا کہ علاقے محلات، ایران میں سجاوٹی مچھلیوں کی پرورش کا اصل مرکز ہے اور اس علاقے کو ملک میں سجاوٹی مچھلیوں کی تنوع کے لحاظ سے پہلی پوزیشن اور ان کی پیداوار میں دوسری پوزیشن حاصل ہے۔

واضح رہے کہ علاقے محلات ایرانی صوبے مرکزی اور شہر اراک کے 105 فاصلے سے دور واقع ہے؛ اس کی آبادی 55 ہزار افراد ہے اور یہ ایران میں سجاوٹی پتھر، سجاوٹی مچھلیوں اور سجاوٹی پھولوں کی پیداوار کا مرکز ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha