انٹرنیشنل پیرا اولمپک کمیٹی ایوارڈ کیلئے نامزد افراد کا اعلان کیا گیا

تہران، ارنا- انٹرنیشنل پیرا اولمپک کمیٹی نے 2021ء میں خواتین کا عالمی دن منانے کیلئے ایران کی معذور خاتون کھیلاڑی "زہرا نعمتی" اور "بتول مشرف جواد" کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

قوانین کے مطابق، ممالک کی قومی پیرا اولمپک کمیٹی کے ذریعے نامزد کردہ امیدوار، تین گروہ بشمول بانیان، نوجوان نسل اور نیشنل پیرا اولمپک کمیٹیوں کے گروپ سے تعلق رکھنا ہوگا۔

اس سلسلے میں، بانیوں کے سیکشن میں  بتول مشرف جاوردی جو طلباء کے کھیلوں کی نائب سربراہ اور قومی پیرا اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کی ممبر کے طور پر کئی سالوں سے کام کر رہی ہیں اور وہ ویٹرنز اینڈ ڈس ایبلڈ اسپورٹس فیڈریشن کی نائب صدربھی ہیں اور انہوں نے خواتین کے کھیلوں کی ترقی کے لئے سخت محنت کی ہے کو اسکاٹ لینڈ، امریکہ، چینی تائپے اور فجی کے نمائندوں کیساتھ ایوارڈ کیلے نامزد کیا گیا ہے۔

نیز پیرا اولمپک کمیٹی کے نوجوان نسل کے سیکشن میں "زہرا نعمتی" ایرانی خاتون شوٹر جس نے اس شعبے میں خواتین کی پہلی طلائی تمغہ کو حاصل کر لیا ہے، کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

 نعمتی نے ایک کامیاب پیرالمپین کی حیثیت سے اس سے قبل اقوام متحدہ میں معذور افراد کے حقوق سے متعلق تقریر کی ہے؛ انہیں 2018ء میں خواتین کے کھیل کی ترقی میں سخت کوششوں کیلئے بطور سفیر کے منتخب کیا گیا۔

نعمتی سنگاپور، مالدیپ، کولمبیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ تارکین وطن کے نمائندوں کیساتھ نوجوانوں کے اعلی ٹائٹل کیلئے مقابلہ کریں گی۔

ورلڈ فیڈریشنوں اور نیشنل پیرا اولمپک کمیٹیوں کے سیکشن میں، ایران کی بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی کے ویٹ لفٹنگ سیکشن کو نیوزی لینڈ اور پیرو کی قومی پیرالمپک کمیٹیوں کساتھ اس سیکشن کے حتمی امیدواروں کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس پروگرام کا آغاز 2013 میں ان خواتین کے اعزاز کیلئے کیا گیا ہے جنہوں نے پیرا اولمپک تحریک میں موثر کردار ادا کیا ہے اور اس تحریک کے نظریات کے مطابق قدم بڑھایا ہے اور ایک نمونہ رہی ہیں۔

آئی پی سی ویمن اسپورٹس کمیٹی 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر حتمی خواتین امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =