ملک کے مغرب میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنا دی گئی: ایرانی وزرات انٹیلیجنس

تہران، ارنا- ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے پیرانشہر میں ایک دہشتگردی کاروائی ناکام بنا دی گئی جس میں دو دہشتگرد بھی موت کے گھاٹ اتار دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ مغربی آذربائیجان کے حساس اداروں اور حمزہ سید الشہدا(ع) بیس کے تعاون سے قتل کے درپے ایک دورکنی دہشتگردی گروپ کی نشاندہی کی گئی اور ان کو ایک مسلح جھڑپ کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔

وازارت انٹیلیجنس کے مطابق، اس دہشتگرد گروہ، عراقی کردستان میں موجود دہشتگرد گروہوں سے تعلق رکھتا تھا۔

واضح رہے کہ یہ دہشتگرد  جو پیرانشہر میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ کر رہے تھے، کل دوپہر ہلاک ہوگئے؛ جن سے دو کلاشنکوف رائفلیں، دستی بم اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha