ایران میں پچھلے سال کے دوران 72 ہزار مضامین کی تیاری

تہران، ارنا- تہران میڈیکل سائنسز یونیورسٹی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں 2020ء کے دوران 72 ہزار مضامین کی مختلف میڈیکل اور غیر میڈیکل شعبوں میں تیاری کی گئی ہے اور اس حوالے سے اسلامی انقلاب کے ابتدا سے اب تک ایران کی عالمی پوزیشن 42 سے بڑھ کر 15 تک پہنچ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "شاہین آخوند زادہ" نے آج بروز بدھ کو امیونولوجی، دمہ اور الرجی ریسرچ سنٹر کے قیام کی 20 ویں سالگرہ سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سائنس کی پیداوار میں ایران کی پوزیشن کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ سالوں کے دوران، سائنسی شعبے میں انتہائی پیشرفت کی ہے۔

آخوندزادہ کا کہنا ہے کہ ایران، مضامین کو حوالہ دینے کی تعداد میں دنیا میں 15 ویں اور خطے میں پہلے نمبر پر ہے اور طبی علوم میں دنیا میں 21 ویں اور خطے میں دوسرا نمبر پر ہے۔

انہوں نے امیونولوجی کے شعبے میں ایران کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی اس حوالے سے مضامین کی تیاری میں 19 ویں پوزیشن اور مضامین کو حوالہ دینے سے متعلق 30 ویں پوزیشن ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =