ایران اور سلوواکیہ کی نجی کمپنیاں تعاون کو بڑھانے میں پیش پیش رہیں: صدر روحانی

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران اور سلوواکیہ کی نجی کمپنیاں تعاون کو بڑھانے میں تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز بدھ کو ایران میں تعینات سلوواکیہ کے نئے سفیر کیساتھ ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ایران سے بین الاقوامی تعاون کی صورتحال، ماضی سے مختلف ہے اور دونوں ملکوں کی نجی کمپنیاں اس حوالے سے تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ایرانی صدر ممکلت نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ میں دلچسبی کا اظہار کردیا۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ کورونا وبا کیخلاف موثر طریقے سے لڑنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران 3 کورونا ویکسین کی تیاری کر رہی ہیں اور اس حوالے سے دیگر ملکوں بالخصوص سلوواکیہ سے اپنے تجریات کو شیئر کرنے پر تیار ہے۔

اس موقع پر "لایسلاو بالک" نے اپنی اسناد تقرری کو صدروحانی کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلوواکیہ نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اس کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسبی رکھتا ہے۔

سلوواکیہ کے سفیر نے کہا کہ کورونا عالمیگر وبا نے انسانہ دوستانہ تعلقات اور ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت کو مزید بڑھایا دیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =