کورونا کے خلاف ممالک کے ساتھ تجربات کے تبادلہ پر تیار ہیں: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کورونا سے نمٹنے میں مختلف ممالک کے ساتھ تجربات کے تبادلہ کرنے کے لئے دلچسپی رکھتا ہے اور تیار ہے۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز رومانیہ کی سفیر خاتون میرلا کارمن گرکو کو اسناد تقرری پیش کرنے کی تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی اور سائنسی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اچھی صلاحیتیں ہیں۔

روحانی نے مزید بتایا کہ ایران کورونا کی وبا سے نمٹنے کے شعبے میں مختلف ممالک خاص طور پر رومانیہ کے ساتھ تجربات کے تبادلہ کرنے کے لئے دلچسپی رکھتا ہے اور تیار ہے۔

رومانیہ کی سفیر نے تہران اور بخارسٹ کے مابین تعلقات ہمیشہ ہی دوستانہ رہے ہیں اور ہمیں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے موجود مواقعوں سے اچھا فائدہ اٹھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کچھ معاہدوں پر عمل درآمد مؤخر ہوا ہے جو ہم نے بخارسٹ میں ایرانی سفیر کے ساتھ اپنی مشاورت میں جلد باہمی تعاون کے لئے مشترکہ کمیشن کے ذریعہ تعلقات کی ترقی میں تاخیر اور مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha