صدر روحانی کا گھانا کیساتھ مختلف شعبوں پر تعلقات کو فروغ دینے پر زور

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران اور گھانا کے درمیان تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے مرحلے میں مختلف شعبوں میں یہ تعلقات مزید فروغ مل جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار "حسن روحانی" نے بدھ کے روز ایران میں تعینات گھانا کے نئے سفیر "اریک اسوبواتنگ" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر گھانا کے نئے سفیر نے صدر روحانی کو اپنی تقرری اسناد پیش کی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایران و گھانا کے ساتھ کثیرالجہتی سمیت اقتصادی اور تعلیمی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور ماورائے زمینی کاشت کے لئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور گھانا کے نجی شعبوں کے درمیان باہمی تعاون دو طرفہ تعلقات کی ترقی پر موثر ہوسکتا ہے اور دونوں حکومتوں کو نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے تعاون کے لئے ضروری تعاون فراہم کرنا چاہئے۔
اسوبواتنگ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گھانا کے درمیان بہت اچھے اور دوستانہ قائم ہیں اور سیاسی تعلقات کے علاوہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سینگال، رومانیہ، گھانا اور اسلواکیہ کے نئے سفیروں نے آج بدھ کے روز صدر روحانی کو اپنی تقرری اسناد پیش کیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha