ایران پر جنوبی کوریا کے قرضے کی ادائیگی کا آغاز

تہران، ارنا – ایرانی سنٹرل بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران پر جنوبی کوریا کے کل قرضے کی شرح 7 ارب ڈالر ہے جس قرضے کی ادائیگی کم از کم ایک ارب ڈالر سے شروع ہوگی۔

یہ بات عبدالناصر ہمتی نے آج بروز بدھ کابینہ کے اجلاس سے ایران اور جنوبی کوریا کے مابین زرمبادلہ کے وسائل کی منتقلی کے معاہدے کے بارے میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 
 

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا نے خود ادائیگی کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے اور ہم نے انہیں راستہ دکھایا ہےاور اگر انہیں اپنے قرضے کی ادائیگی نہ کریں تو ہم بھی اس اقدام کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ 'عبدالناصر ہمتی' اور ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر نے پیر کے روز ایران میں قائم جنوبی کوریائی سفارت خانے کی درخواست پر ہونے والی ایک نشست میں جنوبی کوریا میں منجمد ہونے والے ایرانی پیسوں کی منتقلی اور استعمال کے طریقوں پر اتفاق کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha