24 فروری، 2021 10:01 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84241862
0 Persons
ایرانی مارکیٹ میں یورپی کمپنیوں کی واپسی کا امکان

لندن۔ ارنا – جوہری معاہدے پر سفارتی اقدامات میں اضافے اور ایران کے خلاف امریکی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنے کے امکان کے ساتھ ، یوروپی کمپنیوں نے ایرانی معیشت کے شعبے میں سرگرم اقتصادی کارکنوں سے ایک نشست میں ایرانی مارکیٹ میں واپسی کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ نشست جو برطانوی - ایرانی چیمبر آف کامرس ، برطانوی وزارت برائے بین الاقوامی تجارت اور لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے زیر اہتمام پر ورچوئل طور پر منعقد ہوئی ۔ صحت ، تیل اور گیس ، قابل تجدید توانائی ، مالیاتی اداروں کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں سے 140 سے زیادہ نمائندوں نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے شرکت کی تھی۔

ایران کے لئے برطانوی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی 'نورمن لامونت' جو برطانیہ- ایران کے چیمبر آف کامرس کی سربراہی بھی کرتے ہیں ، نے لندن میں منغقدہ اجلاس کے نتائج کے بارے میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی کمپنیوں اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی کے لیے امید ہے لیکن یہ سیاسی تبدیلیوں اور جوہری معاہدے کے مستقبل پر منحصر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت یورپ میں قانونی ہے، لیکن بینکاری تعلقات، امریکی پابندیوں اور اس کے نفسیاتی اثرات کے تین مسائل یورپی اور ایران کے تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہیں۔

 انہوں نے امید کا اظہار کیا کہا کہ امید ہے کہ امریکہ اور ایران کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز اور ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ معاشی تعلقات کی بحالی کا باعث بن سکتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha