مشہد میں ایران اور یورپ کے کارڈیولوجیسٹ کے بین الاقوامی وبینار کا انعقاد ہوگا

مشہد، ارنا-  ایرانی شہر مشہد کے رضوی سب اسپیشلٹی ہسپتال میں ایران اور یورپ کے کارڈیو لوجیسٹ کے بین الاقوای وبینار کا 26 فروری اور  12 مارچ میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس وبینار کے سائنسی سکرٹریٹ ڈاکٹر "محمود شبستری" نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا پھیلاؤ کی صورتحال کی وجہ سے یہ وبینار 2 ہفتے کے دوران، اور مرحلہ وار انعقاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوی ہسپتال نے گزشتہ 3 سالوں کے دوران دنیا کے امراض قلب کے ماہرین کی میزبانی کی ہے لیکن آج کورونا وبا کی وجہ سے اس  کانفرنس کا آنلائن انعقاد ہوگا۔

شبستری کا کہنا ہے کہ منعقدہ اس وبینار کے دوران، 12 آنلائن سرجری ہوں گی جن میں سے 8 ایران اور 8 اٹلی میں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منعقدہ اس وبینار میں اٹلی، جرمنی، بلجیم، بھارت، سوئٹزرلینڈ، سپین، ترکی اور امریکہ کے ماہرین حصہ لیں گے اور امراض قلب کے علاج سے متعلق جدیدترین کامیابیوں کا تعارف کریں گے۔

واضح رہے کہ اب تک 30 سے زائد سائنسی اور تعلیمی وبنیار رضوی سب اسپیشلٹی ہسپتال میں انعقاد کیے گئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رضوی سب اسپیشلٹی اسپتال کا سنگ بنیاد 2006ء میں رکھا گیا ہے اور 320 بستروں پر مشتمل ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =