ایرانی زارعتی شعبے میں 370 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے دوران، 370 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی وزارت زارعت کے ڈائریکٹر برائے معاشی امور "محمد خالدی" نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرین ہاؤسز کی شکل میں زرعی مصنوعات کی ویلیو چین کے قیام پر سوئٹزرلینڈ کیجانب سے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، سلاٹر ہاؤس کمپلیکس کی خالی گنجائش کا استحصال اور بھاری اور ہلکے مویشیوں کی پروش پر ہانک کانگ کیجانب سے 50 ملین یورو کی سرمایہ کاری، آلو کے چپس اور اس کی مصنوعات کی تیاری پر برطانیہ کیجانب سے 700 ہزار یورو کی سرمایہ کاری، خشک پھلوں کی پیکیجنگ پر جرمنی کیجانب سے575 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، ہربل مصنوعات کی تیاری پر آسٹریا کیجانب سے 300 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری، رومی بھیڑ کی پرورش پر فرانس کیجانب سے 100 ہزار یورو کی سرمایہ کاری، منظور کیے گئے منصوبوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 500 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے ہوئے میکانائزڈ گرو کے قیام پر برطانیہ کیجانب سے 3 ملین 400 ہزار یورو کی سرمایہ کاری، صنعتی سلاٹر ہاؤس یونٹ کے قیام پر عراق کیجانب سے 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور مچھلی اور مرغی کی ٹانگوں کو منجمد کرنے پر چین کیجانب سے 86 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری، بھی دیگر منظور کیے گئے منصوبے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =