ایران ہایئڈرولیک میگاسٹرکچرز کی تعمیر میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل

تہران، ارنا- ایرانی وزیر توانائی نے کہا کہ ہم، اپنی ملکی ماہرین کی کوششوں اور سائنسی ترقی سے ہائیڈرولیک میگاسٹرکچرز جیسے ڈیم اور سرنگ کی تعمیر میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "رضا اردکانیان" نے آج بروز منگل کو ڈیم اور ٹنل سے متعلق منعقدہ کانفرنس اور نمائش کے دوران، ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت ہمارے ملک کی سرحدوں تک ہی محدود نہیں ہیں اور دوسرے ممالک میں کچھ بڑے ڈیم اور سرنگیں ایرانی کمپنیوں نے تعمیر کرلی ہیں۔

اردکانیان نے سری لینکا میں اوما اویا عظیم پراجیٹک، سنگ تودے 2 ڈیم اور پاور پلانٹ اور تاجیکستان میں آزادی ٹنل جیسے بڑے ہائیڈرلیک میگاسٹرکچرز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے پانی کے انتظام کے طریقوں، خاص طور پر پانی کی فراہمی اور ترسیل میں بہت اہم ہیں اور تاریخی مطالعات سے پتہ چلتے ہیں کہ پانی کا مناسب انتظام ہمیشہ ہی سیاسی اور معاشرتی استحکام کا ایک عنصر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں 5 ہزار سال پرانے ڈیموں اور پانی کی منتقلی کیلئے سرنگیں ہیں جن کی بڑی مہارت سے زمین کے نیچے کھدائی کی گئی ہیں اور ایران کے مرکز میں بہت سارے پرانے کاریز ہیں جن میں سے بعض کو عالمی تنظیموں میں بطور ایرانیوں کی ایجاد کے رجسٹر کیا گیا ہے اور یہ ہمارے کیلئے فخر کی بات ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha