ان خیالات کا اظہار ایران نیشنل پیٹروکیمیکل کمپنی کے ڈایریکٹر برائے پیداواری مینجمنٹ کے امور "سید جلال میرہاشمی" نے آج بروز منگل کو گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں شمسی سال سے اب تک 56 ملین ٹن مختلف قسم پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تیاری کی گئی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ سال کے آخر تک 61 ملین تک پہنچ جائے گی۔
میر ہاشمی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران 55 ملین ٹن سے زائد پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تیاری کی گئی اور اب بھی ان مصنوعات کی تیاری اور فروخت کا عمل بخوبی جاری ہے اور بعض مشکلات کے باوجود ہم "پیداواری کا فروغ" کی پالیسی پر عمل پیراہوتے ہوئے پیٹروکیمکیل مصنوعات کی تیاری میں 9 فیصد کا اضافہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں شمسی سال سے اب تک 2 ملین 100 ہزار ٹن یوریا کھاد کی فراہمی کی گئی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ سال کے آخر تک یہ 4۔2 ملین ٹن پہنچ جائے گی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ