ایران آنے والے گھنٹوں میں ایڈیشنل پروٹوکول پر عمل درآمد کو روکے گا

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹریٹجک اقدامات اٹھانے کے قانون کے تحت آج کی آدھی رات کو ایڈیشنل پروٹوکول پر رضاکارانہ عمل درآمد روکا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج رات کے 12 گھنٹے بجے کے بعد سیف گارڈ سے پرے کوئی وعدوں پر عمل درآمد نہیں ہوگا اور اس حوالے سے جوہری تنصیبات کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب سے ایران اور آئی اے ای اے کے مابین باہمی تعاون صرف اور صرف حفاظتی وعدوں کی بنیاد پر جاری رہے گا اور اسلامی جمہوریہ ایران، صرف پابندیوں کی عملی طور پر منسوخی کی صورت میں اپنے جوہری وعدوں پر پوری طرح عمل کرے گا۔

غریب آبادی نے کہا کہ آئی اے ای اے کیجانب سے ایران جوہری سرگرمیوں کی نگرانی اور تصدیق کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطب یہ ہے کہ ایران 3 ماہ تک ضمیمہ میں مخصوص کچھ مانیٹرنگ سرگرمیوں اور آلات کی معلومات ریکارڈ کر کے اپنے پاس رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان 3 مہینوں کے دوران، جوہری ادارے کی مذکورہ معلومات تک رسائی نہیں ہوگا اور یہ معلومات صرف ایران کے پاس محفوظ رہیں گے؛ اگر ان 3 مہینوں کے اندر ایران کیخلاف پابندیوں کا خاتمہ ہوجائے گا تو ایران، آئی اے ای اے کو ان معلومات کی رسائی کی فراہمی کرے گا لیکن پابندیوں کی منسوخی کیے بغیر یہ معلومات ہمیشہ کیلئے مٹ جائیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha