22 فروری، 2021 3:40 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84239859
0 Persons
ایران میں کرونا کی شرح اموات کی تازہ ترین رپورٹ

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں ایک ملین و 582ہزار و 275 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں۔         

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے پیر کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے  کرونا وائرس سے متاثرہ  ایک ملین و 351 ہزار 390 افراد علاج ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب تک ایران میں کووڈ-19 سے متاثرہ 59  ہزار و 572 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
لاری نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89افراد کرونا وائرس کی وجہ سے فوت اور 8 ہزار و 263 افراد اس بیماری سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ تین ہزار 685 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 10 ملین و 501 ہزار415 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 111 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس سے دو ملین و 450 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 7 =