پابندیوں کی منسوخی بغیر جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کا کوئی فائدہ نہیں ہے

تہران، ارنا- ایرانی مجلس ماہرین کے اراکین نے آٹھویں سرکاری اجلاس کے اختتام میں جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کا ایرانی قوم کی مزاحمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندیوں کی منسوخی کے بغیر جوہری معاہدے میں امریکی واپسی نہ صرف فائدمندہ نہیں ہے بلکہ نقصان دہ بھی ہے۔

ایرانی مجلس ماہرین (مجلس خبرگان رہبری) کے آٹھویں سرکاری اجلاس کے بیان میں مندجہ ذیل نکات پر زور دیا گیا ہے؛

*** بیان میں کہا گیا ہے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باوجود، اسلامی انقلاب کی کامیابی 42 ویں سالگرہ کو شاندار طریقے سے منایا اور بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خیمنی (رح) اور قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے تجدید عہد کی اور ایران مخالف عناصر اور عالمی سامراج کو یاس کا شکار کیا؛ لہذا ہم قوم کے درمیان مزید یکہتی اور انتشار سے دور رہنے پر زور دیتے ہیں۔

*** اللہ رب العزت کی مدد اور ایرانی عوام کی مزاحمت سے ایران کیخلاف امریکی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو شکست کا سامنا ہوا لیکن جمہوریہ اسلامی ایران اپنی قوم کی مزاحمت کے بھروسے پر فخر سے کھڑا ہے؛ تو جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کا ایرانی قوم کی مزاحمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پابندیوں کی منسوخی کے بغیر جوہری معاہدے میں امریکی واپسی نہ صرف فائدمندہ نہیں ہے بلکہ نقصان دہ بھی ہے۔

*** ایران کی خارجی پالیسی بین الاقوامی اور علاقائی ملکوں سے تعاون اور مذاکرات ہے لیکن ہم  امریکہ سے مذاکرات کیے گئے مسائل پر دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے اور ایرانی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کرنے کی گنجائش نہیں ہے اور ہم سپریم لیڈر کی ہدایت اور دفاعی صلاحیتوں کے بھروسی پر اپنی سرزمین کی آزادی کا دفاع کریں گے۔

*** کورونا وبا کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی عوام اور طبی ٹیموں کی کوششوں کے شکرگزار ہیں اور اس حوالے سے ایران میں ویکسین کی تیاری کا عمل انتہائی قابل قدر ہے اور ہم ان شاللہ عوام کے تعاون سے اس بحران پر قابو پاسکیں گے۔

*** بیان میں جون مہینے میں ایرانی صدارتی الیکشن میں عوام کی بھرپور شرکت پر زور دیتے ہوئے اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے روشن مستقبل میں انتہائی اہم قرار دے دیا۔

*** بیان میں ملک میں معیشیت کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ہونے والےمعاشی مسائل کی وجہ سے عوام کو چیلنجوں کا سامنا کرنے کا ذکر کرتے ہوئے معیشت میں بہتری آنے اور ایرانی عوام کی رفاہ اور خوشحالی میں مزید اضافہ کرنے کیلئے تعمیری اقدمات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مجلس ماہرین کی آٹھویں اجلاس کا آج بروز پیر کو "احمد جنتی" کی سربراہی میں انعقاد کیا گیا اور مجلس ماہرین کے اراکین آج ایرانی سپریم لیڈر سے بھی ملاقات کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =