"سعید خطیب زادہ" نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ کہا جاتا ہے ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہ راست مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یقینا امریکہ میں ایرانی قیدیوں کی رہائی کے لئے کوشاں ہیں جو زیادہ تر بغیر کسی الزام کے اور غیر قانونی عمل میں گرفتار ہوئے ہیں اور امریکی جیلوں میں بد نظمی کا شکار ہیں؛ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اولین ترجیحات میں ہے۔
خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ایران میں قائم سوئس سفارتخانہ (جو ایران میں امریکی مفادات کا محافظ ہے) اور دیگر ملکوں کے سفیروں کے ذریعے امریکہ کیجانب سے کچھ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی، امریکہ میں قید ایرانی شہریوں کی رہائی ہے اور اس حوالے پر تیار ہیں تا ہم ابھی امریکہ سے کسی دیگر معاملے پر براہ راست مذاکرات نہیں کیے گئے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ