21 فروری، 2021 5:26 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84237674
0 Persons
عالمی جوہری ادارے کے سربراہ کی ظریف سے ملاقات

تہران، ارنا- عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ایران کے دورے پر آئے ہوئے "رافائل گروسی" نے آج بروز اتوار کو ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون، باہمی مسائل کے حل پر عالمی جوہری ادارے کی کوششوں اور سیف گارڈ کے فریم ورک کے اندر ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون، اس ملاقات میں زیر بحث اہم ترین موضوعات تھے۔

واضح رہے کہ گروسی نے آج کی صبح کو ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ "علی اکبر صالحی" سے ایک ملاقات کے دوران، "پابندیوں کی منسوخی اور ایرانی قوم کے مفادات کی فراہمی سے متعلق اسٹریٹجک اقدام اٹھانے کا قانون" اور عالمی جوہری ادارے کیجانب سے ایرانی جوہری سرگرمیوں کی سیف گارڈ سے پرے نگرانی کے خاتمہ پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ کے سفیر "کاظم غریب آبادی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعمیری مذاکرات ہوئے جن کے نتائج آج کی رات نشر ہوں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =