عالمی جوہری ادارے کے سربراہ کی ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ سے ملاقات

تہران، ارنا - عالمی جوہری ادارے کے سربراہ  نے ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کی۔

ایران کے دورے پر آئے ہوئے عالمی جوہری ادارے کے سربراہ ' رافائل گروسی'نےایرانی جوہری ادارے کے سربراہ  ڈاکٹر علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات کر کے ایران کی جوہری ذمہ داریوں کو کم کرنے کے تناظر میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک گھنٹے پہلے دونوں فریقوں کے درمیان "پابندیوں کو ختم کرنے اور ایرانی قوم کی مفادات کیلیے اسٹرٹیجک اقدام کا قانون" اور ایجنسی کی حفاظتی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت شروع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل آئندہ چند گھنٹوں میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ 6 مہینوں میں گروسی کا یہ دوسرا دورہ ایران ہے۔ رافائل گروسی نے آگست مہینے کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی باضابطہ دعوت سے ایران کا پہلا دورہ کیا اور اس دورے کا مقصد آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے 11 دسمبر کو ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت ایرانی حکومت کا فرض ہے کہ اگر امریکی پابندیاں جاری رہیں تو وہ آئی اے ای اے کیساتھ تعاون کو محدود کرے اور جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو کم کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، جوہری معاہدے کے آرٹیکل 36 اور 37 کے مطابق، اس قانون کے نفاذ کے 2 ماہ کے اندر جوہری معاہدے کے تحت ایڈیشنل پروٹوکول سے پرے نگرانی کی رسائی کو معطل کرنے کی پابند ہے۔

امریکی نئی انتظامیہ نے اس پہلے ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی اور جوہری معاہدے میں شمولیت کا وعدہ دیا تھا تا ہم اب اس نے ان اقدامات کو اٹھانے کیلئے ایران کیجانب سے اپنے جوہری وعدوں پر عمل کرنے کا شرط لگایا ہے۔

اور یہ ایک ایسی صورتحال میں ہے جب اسلامی جمہوریہ ایران کا عقیدہ ہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کیخلاف ورزی کی ہے اور ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ جب پابندیوں کا خاتمہ ہوجائے اور امریکہ جوہری معاہدے میں از سر نو شامل ہوجائے تب ایران، اپنے جوہری وعدوں پر پورا اترے گا۔

ایسا لگتا ہے کہ گروسی کے حالیہ دورہ ایران کے مقاصد میں سے ایک، ایران کیجانب سے ڈیڈ لائن کے اعلان کے باوجود ایران میں آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کی نگرانی کا کام جاری رکھنے پر ایرانی حکام سے مذاکرات کرنے کا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =