20 فروری، 2021 10:35 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84236658
0 Persons
عالمی جوہری ادارے کے سربراہ دورہ ایران پہنچ گئے

تہران، ارنا- عالمی جوہری ادارے کے سربراہ "رافائل گروسی" ہفتے کی رات دورہ ایران پر پہنچ گئے۔

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب "کاظم غریب آبادی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ دورہ ایران پر پہنچ گئے جہاں ایرانی جوہری ادارے کے نائب سربراہ اور عالمی جوہری ادارے میں ایران کے نمائندے "بہروز کمالوندی" نے ان کا استقبال کیا۔

 واضح رہے عالمی جوہری ادارے کے سربراہ کا دوسرا دورہ ایران، آج ایک ایسی صورتحال میں ہور ہا ہے جب ایران کیجانب سے ایڈیشنل پروٹوکول اور آئی اے ای اے کی نگرانی کے خاتمہ کی ڈیڈ لائن (23 فروری) ختم ہونے کے قریب ہے۔

رافائل گروسی نے آگست مہینے کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی باضابطہ دعوت سے ایران کا پہلا دورہ کیا اور اس دورے کا مقصد آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کا تھا۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے جوہری ادارے کے سربراہ نے آج ایک حساس صورتحال اور شاید ایک خاص مشن کیلئے ایران کا دورہ کیا ہے؛ ایک ایسے سربراہ جو غیرجانبداری، آزادی اور پیشہ ورانہ مہارت کو عالمی جوہری ادارے کے بنیادی اصول بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha