20 فروری، 2021، 10:24 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84236650
T T
0 Persons
سرحدوں کی سلامتی کی مضبوطی ایران سے دوستانہ تعلقات میں بہت اہم ہے: پاکستان

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے سرحدوں کی سلامتی کی مضبوطی، تجارت کا فروغ اور سرحدی بازاروں کا قیام، دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات میں بہت اہم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار، "شیخ رشید احمد" نے ہفتے کے روز تفتان سرحدی علاقے کا دورہ کرتے ہوئے اس علاقے میں سیکورٹی اقدمات، باڑلگانے کا عمل اور تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاک- ایران سرحدوں کے باڑلگانے کے عمل معائنہ کیا اور اس حوالے سے پاکستان کے سرحدی اہلکاروں کی کارکردگی اور تیز رفتاری کو قابل اطمنیان قرار دے دیا۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ باہمی سرحدوں کو باڑ لگانے کا عمل جاری ہے اور یہ منصوبہ بہت جلد مکمل ہوجائے گا جس سے دہشتگردوں کی آمد و رفت اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے سمیت صوبے بلوچستان کی سلامتی کی فراہمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، ایران سے تعلقات کی مضبوطی کیلئے پُرعزم ہے اور اس مقصدکے حصول سے سرحدوں کی سلامتی کی مزید تقویت، تجارت میں آسانی لانے اور سرحدی بازاروں کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد، ایران میں آنے والے عوام بالخصوص زائرین کیلئے سفری سہولیات اور ان کی سلامتی کی فراہمی کیلئے ایک جامع منصوبے کا نفاذ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے عملی اقدام اٹھاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ نے سرحدوں کی تقویت اور پڑوسی ملکوں سے تجارت کے فروغ کے مقصد سے بلوچستان کا دورہ کیا ہے اور انہوں نے جمعہ کے روز پاک ایران کی دوسری باضابطہ سرحد "ریمدان- گنبد" کا دورہ کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .