صہیونی ریاست خطے کی واحد جوہری بم بنانے والی فیکٹری ڈیمونا کی توسیع دے رہی ہے: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست خطے کی واحد جوہری بم بنانے والی فیکٹری ڈیمونا کی توسیع دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے ہفتے کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر، عالمی جوہری ادارے، برطانیہ کے وزیر اعظم "بوریس جانسون"، فرانسیسی صدر "ایمانوئل میکرون"، اور جرمن چانسلر"آنجلا مرکل" کو منشن کیا۔

ظریف نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "کیا آپ بہت فکرمند ہیں؟ کیا فکرمند ہیں؟ تھوڑا بھی؟ کیا آپ کو تبصرہ کرنے میں واقعی فرق پڑتا ہے؟ میرا خیال تھا کہ ایسا ہے۔"

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha