ایران نیشنل برین میپنگ لیبارٹری کا جنوبی ڈنمارک یونیورسٹی سے تعاون

تہران، ارنا- ایران نیشنل برین میپنگ لیبارٹری نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی پوزیشن کو فروغ دینے کے سلسلے میں جنوبی ڈنمارک یورنیورسٹی سے تعاون کی ایک مفاہتمی یادداشت پر دستخط کیے۔

ایران نیشنل برین میپنگ لیبارٹری نے عالمی سطح پر ایران کی پوزیشن کو فروغ دینے اور تحقیقاتی اور سائنسی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے سلسلے میں جنوبی ڈنمارک یورنیورسٹی کے شعبے برائے نفسیاتی ریسرچ سے تعاون کی ایک مفاہتمی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس مفاہمت کی یادداشت میں سائنس دانوں اور محققین کا تبادل، مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی ترویج و اشاعت، مشترکہ پروگراموں کا انعقاد اور تعلیمی و تحقیقی خدمات کا تبادلہ شامل ہے۔

اس کی یادداشت کے مطابق، ہونے والی تمام تحقیقی سرگرمیاں اور تعاون، ان دونوں اداروں کے قوانین اور ضوابط کی تعمیل میں ایک سال کے اندر انجام پایا جاسکتا ہے۔

مزید معلومات کیلئے ایران نیشنل برین میپنگ لیبارٹری کی ویب سائٹ مندرجہ ایڈریس http://nbml.ir کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =