19 فروری، 2021 10:13 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84235416
0 Persons
ایران اور سوئٹزرلینڈ کے مالیاتی چینلز کی حساسیت میں کمی

تہران، ارنا - ایران اور سوئٹزرلینڈ کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے اقتدار میں آنے سے ایران اور سوئٹزرلینڈ کے مالیاتی چینلز کی حساسیت میں کم ہوگئی ہے۔

یہ بات شریف نظام مافی نے جمعہ کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سوئس کمپنیاں ان چند یورپی ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے پابندیوں اور ملک کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کے دوران ایران کی حمایت کی اور فیکٹریوں نے اپنا کام کو جاری رکھا جبکہ دوسرے ممالک کی کمپنیوں نے ایران کو چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس عرصے کے دوران سوئس کی کمپنیوں اور سرمایہ کار بہت سی پابندیوں کا شکار تھیں۔

نظام مافی نے بتایا کہ ان کمپنیوں کو درآمدات کے شعبے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

انہوںنے 200 سے زیادہ سالوں سے ایران اور سوئٹزرلینڈ کے مابین تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہرگز اس ملک نے ایرانی منڈی کو نہیں چھوڑا ہے۔

انہوں نے پابندیوں کے باوجود ایران میں سوئس کی کمپنیوں کی موجودگی کے تسلسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعاون کو جاری رکھنے میں دلچسپی کی وجہ  دونوں ممالک کو درکار سامان کی تکمیل ہے۔

انہوں نے یہ ملک ایران کی موجودگی میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے بینکنگ کے مسائل اور سرکاری بیوروکریسیوں کو کم کیا جانا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =