پابندیوں کو ختم کرنا اور ویکسین کی منصفانہ تقسیم کورونا کے خلاف جنگ میں ضروری ہے: ایرانی مندوب

نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ پابندیوں کو ختم کرنا اور ویکسین کی منصفانہ تقسیم کورونا کے خلاف جنگ میں ضروری ہے۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے گزشتہ روز "کویڈ 19 ویکسینوں تک مناسب رسائی کو یقینی بنانا " کے بارے میں سلامتی کونسل کے ایک اعلی سطح اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کو ترقی پذیر ممالک کو مدد کرنا، تمام ممالک کے درمیان ویکسین کی منصفانہ تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے اور نسل، مذہب یا قومیت سے قطع نظر ان کو نشانہ بناتا ہے جس کے خلاف لڑنے کے لئے  تمام اقوام کا عملی تعاون اور یکجہتی لازمی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے بھی اس حقیقت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ اب تک ترقی یافتہ ممالک کے لاکھوں شہریوں کو  کورونا کیخلاف ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ کورونا کا شکار ہونے والے بہت سے ترقی پذیر ممالک ابھی بھی لوگوں کو ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جب تک سب  اس وائرس سے محفوظ نہیں ہوئیں دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =