کورونا بحران کی مینجمنٹ میں ایران کے کامیاب تجربات کو دیگر ملکوں سے شئیر کریں گے

تہران، ارنا- عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم کے امور نے ایران کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایک اہم ترین اقدام یہ ہے کہ وہ کورونا مینجمنٹ سے متعلق اپنے کامیاب تجربات کو دیگر ممالک کیساتھ شیئر کرے تاکہ ہم ان تجربات کو علاقائی اور غیر علاقائی سطح پر بانٹ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار، ایران کے دورے پر آئے ہوئے "احمد المنظری" نے بدھ کے روز وزیر صحت "سعید نمکی" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا تیسرا دورہ ایران ہے جس میں کوورنا بحران سے نمٹنے کیلئے ایران کے اقدامات کا قریب سے جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی وزارت صحت نے کورونا سے متعلقہ خدمات فراہم کرنے میں اور اسی وقت دوسرے مریضوں کو دیگر صحت کی خدمات فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو ایران کی اعلی حکمت عملیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم کے امور نے ایران کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اور ایران کا ایک اہم ترین اقدام یہ ہے کہ وہ کورونا مینجمنٹ سے متعلق اپنے کامیاب تجربات کو ممالک کیساتھ شیئر کرے تاکہ ہم ان تجربات کو علاقائی اور غیر علاقائی سطح پر بانٹ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو تحقیقات کی اشاعت سمیت طبی ساز وسامان اور ویکسین کی تیاری میں اچھے تجربات حاصل ہے کو جس کو بین الاقوامی سطح پر شیئر کرنے کی انتہائی اہمیت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha