عالمی جوہری ادارے کے سربراہ 20 فروری کو ایران کا دورہ کریں گے

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ 20 فروری کو ایران کا دورہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ، عالمی جوہری ادارے کے سربراہ کی درخواست پر کیا جاتا ہے اور اس کا مقصد 15 فروری کو ایران کیجانب سے عالمی جوہری ادارے کو لکھے گئے خط اور ایرانی پارلیمنٹ میں پابندیوں کی منسوخی سے متعلق منظور کیے گئے قانون کے آرٹیکل 6 کے نفاذ سمیت نئی تبدیلیوں کے پیش نظر ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون سے متعلق تکنیکی گفتگو کرنے کا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ارادہ ہے کہ وہ پارلمیمنٹ میں پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹرٹیجک اقدامات اٹھانے کے فریم ورک کے اندر، 23 فروری کو جوہری معاہدے کے تحت رضاکارانہ اقدامات کا خاتمہ دے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے 11 دسمبر کو ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت ایرانی حکومت کا فرض ہے کہ اگر امریکی پابندیاں جاری رہیں تو وہ آئی اے ای اے کیساتھ تعاون کو محدود کرے اور جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو کم کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، جوہری معاہدے کے آرٹیکل 36 اور 37 کے مطابق، اس قانون کے نفاذ کے 2 ماہ کے اندر جوہری معاہدے کے تحت ایڈیشنل پروٹوکول سے آگے نگرانی کی رسائی کو معطل کرنے کی پابند ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 9 =