ایرانی فوجی مبصر وفد کا پاک بحریہ کی امن مشق 2021 کے آپریشنل مرحلے کا دورہ

اسلام آباد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی وفد نے مبصر کی حیثیت سے بحیرہ عرب میں منعقدہ پاک بحریہ کی کثیر القومی امن مشق 2021ء کے آپریشنل مرحلے کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، پاک بحریہ کے زیر اہتمام میں امن مشق کے آپریشنل مرحلے کا مختلف 45 ممالک کی شرکت سے آج بروز منگل کو بحیرہ عرب میں انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پاکستانی صدر "عارف علوی"، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمیرل "محمد امجد خان نیازی" سمیت دیگر پاکستانی اعلی فوجی حکام شریک تھے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی فوجی وفد کے سربراہ  ایڈمیرل "شفقت رودسری" نے آج بروز منگل کو امن 2021ء مشق کے آپریشنل مرحلے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں جنگی جہاز، طیارے، آپریشنل ہیلی کاپٹر، اسپیڈ بوٹ اور جنگی جہازوں نے مشترکہ طور پر مخصوص علاقے میں مشق کی اور مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ کی کثیر القومی امن مشق 2021ء کی افتتاحی تقریب 12 فروری کو 45 ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے کراچی میں انعقاد کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی فوجی وفد نے گزشتہ روز کے دوران، کراچی میں پاکستانی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمیرل امجد نیازی سے ملاقات کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha