اسٹیل صنعت میں 350 ملین ڈالر کی بچت

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران، اسٹیل شعبے میں 917 ملین ڈالر مختلف قسم کی مصنوعات کی تیاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور پچھلے چھ مہینے کے دوران، اس شعبے میں 350 ملین ڈالر کی بچت ہوگئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "وجیہ اللہ جعفری" نے آج بروز منگل کو نیشنل اسٹیل کمپنی میں پروزں کی لوکلائزیشن سے متعلق منعقدہ خصوصی نمائش کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیل صنعت میں لوکلائزیشن کی اوسط شرح 65 فیصد تھی جس میں اضافہ ہونے کی کوشش ہو رہی ہے۔

جعفری نے کہا کہ سمینٹ صنعت میں 85 فیصد کی لوکلائزیشن ہوگئی ہے اور اب اس صنعت میں مصنوعات کی پوری تیاری اندروں ملک میں کی جاتی ہے۔

انہوں نے ملک میں لوکلائزیشن کے جامع نظام کے نفاذ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 23 ہزار پرزوں کی لوکلائزیشن کیلئے نشاندہی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اسٹیل مصنوعات کی تیاری میں دسویں پوزیشن حاصل ہے اور اس شعبے میں 30 ملین ٹن مصنوعات کی پیداواری کی توقع کی جاتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha