ایرانی صوبے سمنان میں حیاتیات کی نویں عالمی کانگریس کا آغاز

سمنان، ارنا - 21 ویں قومی کانگریس اور ایرانی حیاتیات کی نویں عالمی کانگریس کا ایرانی صوبے سمنان کی یونیورسٹی میں آغاز کیا گیا جس میں ملکی اور غیرملکی محقیقین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ، نائب ایرانی وزیر سائنس ریسرچ اور ٹیکنالوجی نے ایک ویڈئو کانفرنس کے دوران 21 ویں قومی کانگریس اور ایران کی نویں عالمی کانگریس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس کانگریس کے سکریٹریٹ کو 800 ملکی اور غیرملکی مضامین  کو بھیجا کیا گیا جن میں سے 700 مضامین قبول کیے گئے ، جن میں تقریبا 200 مضامین لیکچر تھے اور کانگریس کے دوران 500 مضامین پوسٹر کے طور پر بین الاقوامی سطح پر پیش کیے گئے۔
21 ویں نیشنل کانگریس اور ایرانی حیاتیات کی نویں بین الاقوامی کانگریس میں چار کانفرنسیں شامل ہوں گی ، پودوں کی حیاتیات ، جانوروں کی حیاتیات ، سیل اور سالماتی حیاتیات ، اور ماحولیاتی حیاتیات اور تحفظ اس کانفرنس کی توجہ کا مرکز ہیں۔
یہ کانگریس ایران ، پاکستان ، بولیویا، برطانیہ ، کینیڈا ، ارمینیا ، بھارت اور اسپین سے حیاتیات کے شعبے میں معروف ملکی اور بین الاقوامی پروفیسرز اور محققین کی موجودگی کے ساتھ جاری ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha