15 فروری، 2021 7:46 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84230795
0 Persons
ایران ایشیائی جمناسٹکس مقابلوں میں حصہ لے گا

بوشہر، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران، جون مہینے کے دوران، چین میں منعقدہ ایشیائی جمناسٹکس مقابلوں میں فنکارانہ جمناسٹکس اور سولو ٹرامپولائن کے زمرے میں حصہ لے گا۔

ان خیالات کا اظہار جمناسٹکس فیڈریشن کے ایک عہدیدار "حمید رضا ہاشمی" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں کا کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی کی شرط پر انعقاد کیا جائے گا اور یہ اولمپک کوالیفائر مقابلے ہیں۔

ہاشمی نے کہا ہے کہ قطر، کورونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر عالمی جمناسٹکس مقابلوں کی میزبانی نہیں کرے گی اور یہ مقابلے ملتوی ہوگئے ہیں؛ لہذا ایران ان مقابلوں میں حصہ نہیں لے گا۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ جب مقابلوں کے انعقاد کی نئی تاریخ مقرر ہوگی تب ایران ان مقابلوں میں حصہ لے گا۔

ہاشمی نے کہا کہ عالمی جمناسٹکس مقابلے کے آخری مرحلے کو مارچ مہینے میں قطر میں انعقاد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تا ہم  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے یہ ملتوی ہوگئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha