15 فروری، 2021 7:24 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84230774
0 Persons
ظریف کا مسائل کے حل پر علاقائی تعاون پر زور

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے جبر پر مبنی پالیسیوں کی مخالفت سے متعلق ایرانی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے  مسائل کے حل اور علاقے میں قیام امن و استحکام سے متعلق خطی تعاون پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے ان کے قطری ہم منصب "محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ظریف نے بن جاسم آل ثانی کو قطر کیخلاف ناکہ بندیوں کے خاتمے پر مبارکباد دیتے ہوئے قطر سے باہمی تعلقات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے جبر پر مبنی پالیسیوں کی مخالفت سے متعلق ایرانی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے  مسائل کے حل اور علاقے میں قیام امن و استحکام سے متعلق خطی تعاون پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے ایران اور قطر کے باہمی تعلقات کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔

در این اثنا قطری وزیر خارجہ نے تمام شعبوں میں ایران سے تعلقات کے فروغ میں دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے مقصد کو باقاعدہ باہمی مشاورت کے فریم ورک کے اندر تعلقات کا فروغ قرار دے دیا۔

محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے علاقے میں کثیر الجہتی تعاون اور نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک اس حوالے سے کلیدی اور موثر کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ علاقائی حکمت عملی کے فریم ورک کے اندر موجودہ مسائل کا جلد حل ہوگا۔

اس کے علاوہ، دونوں فریقین نے تمام شعبوں بالخصوص معاشی میدان میں تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha