15 فروری، 2021 5:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84230701
0 Persons
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

تہران، ارنا- ایران کے دورے پر آئے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق، "عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی" نے آج بروز پیر کو "محمد جواد ظریف" سے ملاقات کی۔

دارالحکومت دوحہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "حمید دہقانی" نے کہا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں ایران کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قطری وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ ان کا ملک علاقائی کشیدگی میں کمی اور جوہری معاہدے میں ایران اور امریکی کی واپسی سے متعلق سیاسی اور سفارتی عمل کی حمایت کرنے پر تیار ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے بھی جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق قطر کی کوششوں پر سوال کے جواب میں کہا کہ ہم قطری اقدامات کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر، ایران کا علاقائی دوست اور شراکت دار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطوح میں باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha