صہیونیوں کو ان کے شرانگیز اقدامات کا جواب ملے گا: پاسداران انقلاب ترجمان

تہران، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کے ترجمان نے ایرانی قوم اور سائنسدانوں کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے شرانگیز اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض صہیونی ریاست کو اس کی اس طرح اقدامات کا جواب ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "رمضان شریف" نے پیر کے روز منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے عوام کی معلومات کی فراہمی کو ایک پیچیدہ، تکنیکی اور اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کی اہمیت ہمارے ملک میں اور زیادہ ہے کیونکہ دشمن عناصر، مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسلامی انقلاب اور نظام کیخلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

جنرل شریف نے کہا کہ آج دشمنوں کی تمام تر سازشوں اور بدنیتی کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی اور کارروایاں دشمنوں سے بھی پوشیدہ نہیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر ، کورونا وبا پھیلنے سے لوگوں کو دعوی اور عمل کے مابین فرق نظر آنے لگا اور اس کا موازنہ کیا گیا کہ مغرب نے کورونا میں کس طرح کا سلوک کیا اور ہم نے کیا کیا؟

پاسداران اسلامی انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مغرب کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے اور ایک ایسا امریکی جو دنیا پر غلبہ قائم کرنے کے قابل تھا، وہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے ایرانی قوم اور سائنسدانوں کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے شرانگیز اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض صہیونی ریاست کو اس کی اس طرح اقدامات کا جواب ملے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha