ایران میں واقعہ عاشورا سے متعلق ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوگا

زاہدان، ارنا- پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں سنی برادری کے نقطہ نظر سے واقعہ عاشورا کی ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کا 17 فروری کو انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار سیستان و بلوچستان کی آزاد یورنیورسٹی کے سربراہ "سلطانعلی میر" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں 200 مضامین بھیجے گئے تھے جن میں سے 40 مضامین کو چن کر منگل کے روز زاہدان کی آزاد یونیورسٹی میں پیش کیے جائیں گے۔

سلطانعلی میر نے کہا کہ سنی برادری کے نقطہ نظر سے واقعہ عاشورا کی ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب بدھ کے روز (17 فروری) میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ منعقدہ اس کانفرنس میں افغانستان، پاکستان، بھارت، لبنان اور شام کے لکچرار حصہ لیں گے۔

سیستان و بلوچستان کی آزاد یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا کہ رواں سال کی کانفرنس، معیار کے لحاظ سے انتہائی اچھی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے نمائندے اس کانفرنس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اتحاد اور یکجہتی کا فروغ ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha