امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست مشرق وسطی کے سارے مسائل کی جڑ ہیں: نائب سربراہ حزب اللہ

تہران، ارنا - لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت اور جابرانہ ظالم رہنما خطے میں تمام مسائل کی جڑ ہیں۔

یہ بات "شیخ نعیم قاسم" نے پیر کے روز ایرانی اور عالمی سائنسدانوں اور مفکرین کی آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ علاقائی ممالک کی قومی دولت اور سہولیات سمیت تیل کو لوٹ رہا ہے۔
شیخ قاسم نے اس خطے میں امریکہ اور صہیونیوں کے دیگر خطرات کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ مذکورہ دھمکیوں کے علاوہ ثقافتی جہت میں علاقے کے نوجوانوں کو ان مقاصد کی طرف راغب کرنا چاہتا ہے جو ہمارے مفادات کے منافی ہیں۔
انہوں نے مزاحمتی شہدا بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کے اعزاز جنھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر گزشتہ سال بغداد ہوائی اڈے کے قریب قتل اور شہید کیا گیا تھا، پرکہا کہ شہید سلیمانی حقیقتا اس خطے میں امریکہ کو اپنے گھٹنوں تک لے آئے۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی عالم اسلام میں ایک بہت ہی بڑے ماڈل کے طور پر ابھرا اور انہوں نے مزاحمت کے میدان میں ایسے منصوبے پیش کیے جن کے ذریعے وہ ایک نئے مرحلے کی بنیاد رکھنے میں کامیاب رہا۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل سلیمانی مزاحمتی کمانڈروں سے براہ راست رابطے میں رہتے ہوئے کبھی بھی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha