کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کا ایدھی فاونڈیشن کی خدمات پر شکریہ

کراچی، ارنا- پاکستانی شہر کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے ایدھی فاونڈیشن کا دورہ کرتے ہوئے اس فلاحی ادارے کی انسانہ دوستانہ خدمات بالخصوص کورونا وبا کے دوران، ایرانی عوام کو خدمات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق، "احمد محمدی" نے اتوار کے روز کراچی میں قائم ایدھی فاونڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کرتے ہوئے اس فلاحی ادارے کے سربراہ "فیصل ایدھی" اور دیگر عملے سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستانی عوام بالخصوص غریب عوام کی مدد پر ایدھی فاونڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔

ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان میں ایک فلاحی ادارہ ہے، جو 1951ء میں عبدالستار ایدھی کی طرف سے قائم کیا گیا تھا؛ ایدھی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں میں 24 گھنٹے کی ایمرجنسی سروس شامل ہے۔

ایدھی فاونڈیشن نے، اسلامی جمہوریہ ایران میں قدرتی آفات جیسے زلزلہ اور سیلاب سمیت کورونا وبا کے دوران، کراچی میں قائم ایرانی قونصل خانے کے ذریعے ایرانی ریڈ کریسنٹ کو امداد کی فراہمی کی۔

اس فلاحی ادارے نے گزشتہ سال کے دوران، کورونا کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے کراچی میں قائم ایرانی قونصلیت کو 200 ہزار ڈالر کی فراہمی کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha