14 فروری، 2021 8:59 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84229639
0 Persons
عالمی جوہری ادارے کو ایرانی خدشات کی اطلاع دی گئی

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیمات میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ رازداری کے اصول سے متعلق ایرانی خدشات کو ایک خط میں عالمی جوہری ادارے کی اطلاع دی گئی۔

"کاظم غریب آبادی" نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کے داخلی ضوابط سے متعلق معاملات میں خفیہ معلومات کا تحفظ، طویل عرصے سے ایک بنیادی مسئلہ رہا ہے؛ بہرحال، موجودہ  قوانین کے باوجود، گزشتہ دو دہائیوں سے جوہری ادارے کی خفیہ معلومات تک غیر مجاز رسائی، اس ادارے اور اسلامی جمہوریہ کے مابین تعلقات میں ایک بہت بڑا چیلنج رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران، جوہری ادارے کو رازداری کے معاہدوں کے عدم نفاذ سے متعلق ایرانی خدشات کو دہرایا گیا ہے لیکن ابھی مناسب طریقے سے ان پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دیگر ممالک، میڈیا اور ذرائع ابلاغ تک معلومات کی رسائی کی فراہمی کرتے ہیں تا ہم عالمی جوہری ادارہ، معلومات کے تحفظ کا ذمہ دار ہے اور اسے اس حوالے سے مناسب پالیسی اپنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری سرگرمیوں کی وسیع رینج اور عالمی جوہری ادارے کیجانب سے ان کی نگرانی اور ایرانی جوہری سرگرمیوں کی شفاف کارکردگی سے متعلق جوہری ادارے کی رپورٹوں کے پیش نظر، اس حوالے سے معلومات کا عدم تحفظ  تجارتی، تکنیکی اور صنعتی شعبوں پر ایران پر نقصانات پہنچنے کے علاوہ ایران کو سلامتی خطرات کا شکار کرسکتا ہے۔

غریب آبادی نے کہا کہ رازداری کے اصول سے متعلق ایرانی خدشات کو ایک خط میں عالمی جوہری ادارے کی اطلاع دی گئی جس کے اصل محور درج ذیل ہیں؛

** ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹوں میں غیر ضروری تفصیلی معلومات کی شمولیت

** عالمی جوہری ادارے کی داخلی ویب سائٹ کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹس کو شائع اور تقسیم کرنے کا طریقہ

** کسی ممبر ریاست سے اس قسم کی معلومات تک رسائی کی صورت میں خفیہ معلومات کے تحفظ کی ذمہ داری سے رکن ممالک کی چھوٹ

** بورڈ آف گورنرز کے فیصلوں کے بعد اور ایران کی رضامندی کے پروا کیے بغیر عالمی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹس کو عوام تک پہنچنے کا خدشہ

** آئی اے ای اے سیکریٹریٹ کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جوہری معاہدے کے نفاذ کی نگرانی اور تصدیق سے متعلق معلومات کی فراہمی کا غیر تعمیری طریقہ اور رازداری کے اصول کے نقطہ نظر سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیجانب سے ان معلومات کے تحفظ کا طریقہ

** عالمی جوہری ادارے کے سابق عملے پر ضروری نگرانی کا فقدان

غریب آبادی نے کہا کہ اس خط میں خفیہ معلومات کے تحفظ کے میدان میں موجودہ چیلنجوں کے حل کے لئے تیرہ حل بھی تجویز کیے گئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha