سمنان یونیورسٹی میں منعقدہ ایرانی حیاتیات کی بین الاقوامی کانگریس میں 700 مضامین کی منظوری

سمنان، ارنا- ایرانی حیاتیات کی نویں بین الاقوامی کانگریس کے ایگزیکٹو سکریٹری کہا ہے کہ ایران اور دیگر ممالک کے 800 مضامین اس کانگریس کو بھیجے گئے تھے، جن میں سے 700 مضامین کی منظوری دی گئی۔

ان خیالات کا اظہار "شمس الضحی ابوالمعالی" نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانگریس کے سیکرٹریٹ کو ایران اور دیگر ملکوں سے 800 مضامین بھیجیے گئے تھے جن میں سے 700 مضامین کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حیاتیات کی نویں بین الاقوامی کانگریس کا 16 سے 19 فروری تک سمنان یونیورسٹی کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا جس میں حیاتیات کے شعبے میں سرگرم ملکی اور غیرملکی ماہرین حصہ لیں گے۔

ابوالمعالی کا کہنا ہے کہ  70 قبول شدہ کاغذات میں سے، 200 کے قریب مقالے لیکچر کے طور پر پیش کیے جائیں گے اور اس بین الاقوامی کانگریس کے دوران، 500 کے قریب مقالے بطور پوسٹر پیش کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حیاتیات کی نویں بین الاقوامی کانگریس میں چار کانفرنسیں شامل ہیں؛ پلانٹ بیالوجی، جانوروں کی حیاتیات، سیلولر اور سالماتی حیاتیات اور ماحولیاتی حیاتیات اور تحفظ ان کانفرنسوں کے موضوعات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانگریس میں ایران، برطانیہ، کینیڈا، آرمینیا، بھارت، پاکستان، بولیویا اور اسپین سے تعلق رکھنے والے معروف ملکی اور بین الاقوامی پروفیسرز اور محققین حصہ لیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha