14 فروری، 2021 1:00 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84229074
0 Persons
ہرات کے گورنر نے ایرانی فائر فائٹرز کا شکریہ ادا کیا

مشہد، ارنا - افغان شہر ہرات  کے گورنر نےافغانستان کے سرحدی علاقے اسلام قلعہ میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلیے ایرانی فائر فائٹرز کی امدادوں پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

سید وحید قتالی نے اتوار کے روز فائر فائٹرز کے ایک اجتماع میں کہا کہ افغانستان کے سرحدی علاقے میں واقع اسلام قلعہ کسٹم کی آتشزدگی پر قابوپانا ایک تکاؤ اور مہنگا کام تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس آگ پر قابو پانے کے لیے افغان دفاعی اور سیکیورٹی فورسز اور اسلامی جمہوریہ ایرانی فائر فائٹرز کی  کوششیں قابل ستائش ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقے اسلام قلعہ میں حالیہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور دسیوں ٹرکوں بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، افغانستان کے سرحدی علاقے اسلام قلعہ کے احاطے میں ایک گیس کے ٹینک کے دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد افغانستان کے صوبے ہرات کے گورنر جنرل نے ایرانی صوبے خراسان رضوی کے گورنر جنرل سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان سے امداد کی درخواست کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیلی فونک رابطے کے فورا بعدا، آگ میں پھنسے لوگوں اور گاڑیوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے ابتدائی اقدامات اٹھائے گئے اور ہرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے، گورنر سمیت صوبائی عہدیداروں سے رابطوں کےدوران، اس حادثے کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں سے متعلق کوئی حتمی رپورت موصول نہیں ہوئی ہے، نیز اس علاقے میں رہائش پذیر ایرانی شہریوں پر ممکنہ جانی نقصان پہنچنے سے متعلق بھی کوئی حتمی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha