متحدہ عرب امارات کے مقابلوں میں ایرانی پیرالمپینز کی اعلی کارکردگی

تہران، ارنا - ایرانی نابینا کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات کے عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے 9 رنگا رنگ تمغے اپنے نام کر لیے۔

‎عالمی ایٹھلیٹکس مقابلوں کا 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی خاتون  ہاجر صفر زادہ نے '  400میٹر کے حصے میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایتھلیٹکس مقابلوں میں 60 اعشاریہ 34 سیکنڈ  کا ریکارڈ بنا کر ایک چاندی تمغے کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی۔ ترکی اور کینیا نے بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشنوں کو حاصل کیا۔

ان مقابلوں میں دوسرے ایرانی کھیلاڑیوں 'مہدی اولاد نے( 2 طلائی تمغے)، مہدی مرادی اور بہزاد عزیزی نے 2 طلائی تمغے، سامان پاکباز نے ایک چاندی کا تمغہ ، وحید علی نجیمی نے 2 کانسی کے تمغے اور مسعود حیدری نے ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا جو مجموعی طور پر  ایرانی ٹیم نے 9 تمغے پر قبضہ جما لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha