کیش میں بیگپائپس کے پہلے بین الاقوامی میلے کا انعقاد ہوگا

کیش، ارنا- ایرانی جنوبی جزیرے کیش میں بیگپائپس (بطور ناقابل تسخیر ثقافتی ورثہ) کے پہلے بین الاقوامی میلے کا 10 سے 12 مارچ تک انعقاد کیا جائے گا۔

اس میلے کے سیکرٹریٹ کے مطابق، اس فنکارانہ پروگرام میں دوسرے ممالک کے فنکاروں کی موجودگی کے لئے عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت یونان، الجیریا، جرمنی، تیونس، ترکی، فرانس، آرمینیا، آسٹریا، اسپین، بھارت اور خلیج فارس کے ممالک کے سفیروں سے خط و کتابت کی گئی ہے۔

 خطے کے موسیقی سے محبت کرنے والوں کو ایرانی ثقافتی اور موسیقی کی شناخت کے حصے کے طور بیگپائپس کی مزید پہچان، موسیقی کے سیاحوں کی بامقصد کشش اور آرٹ کے چاہنے والوں کو جزیرے کیش کی صلاحیتوں اور پرکشش مقامات کا تعارف کرنے کے ساتھ  بیگپائپس موسیقی کے آلے کو سیکھنے کی ترغیب، اس میلے کے مقاصد میں سے چند ہیں۔

اس میلے میں حصہ لینے کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں ہے؛ اس میلے میں حصہ لینے والے فنکاروں کو دو انسٹرومنٹل میوزیک سانگ بھیجنا ضروری ہے؛ جس میں ایک وکال سانگ (فری میٹر کے ساتھ) اور ایک مالٹیپلیکیشن (ایک مخصوص میٹر والا) بھی شامل ہے۔

ان میوزک کی ویڈیو ٹیپنگ ہونی چاہئے اور ہرسانگ کے دورانیہ زیادہ سے زیادہ وقت 5 منٹ ہونا چاہئے؛ کیش انٹرنیشنل بیگپائپس میلے کے سیکرٹریٹ میں کام پیش کرنے کی آخری تاریخ 18 فروری ہے۔

اس کے علاوہ بیگپائپس بین الاقوامی میلے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے منرجہ ایڈریس www.art.kish.ir میں رجوع کر سکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha